اسامہ قمر کی وفات بڑا سانحہ ہے،اللہ تعالی قمرزمان کائرہ کو صبر عطا فرمائے،محمد سعید بٹ

بارسلونا(دوست نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب “چوہدری قمر زمان کائرہ” کا صاحبزادہ اسامہ قمر ٹریفک حادثے میں وفات پا گیا ہے،جواں سال بیٹا اسامہ قمر کی وفات پر پی آئی اے اسپین کے جی ایس اے محمد سعید بٹ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ قمر کی وفات بڑا سانحہ ہے،اللہ تعالیٰ والدین کو جوان بیٹے کا غم نا دے۔اسامہ قمر کی وفات کا دلی صدمہ ہوا دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور چوہدری قمرزمان کائرہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین