رمضان میں عمرہ کرنیوالوں میں پاکستانی سب سے زیادہ

رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں دنیا بھر سے 60 لاکھ 639 ہزار معتمرین (عمرہ ادا کرنے والے) حجاز مقدس پہنچے ہیں۔79 فیصد معتمرین مکہ مکرمہ اور 20 فیصد مدینہ منورہ میں عبادات میں مصروف ہیں۔حجاز مقدس عمرہ کرنے کے لیے پہنچنے والوں میں سب سےزیادہ تعداد میں پاکستانی معتمرین شامل ہیں۔سعودی عرب عمرے کے لیے پہنچنے والوں میں دوسرا نمبر انڈونیشیا کا ہے جبکہ تیسرےنمبر پر بھارت، مصر اور الجیریا سے معتمرین پہنچے ہیں۔