پرنٹنگ کی غلطی والی 4 کروڑ 60 لاکھ کی کرنسی مارکیٹ میں آگئی

پرنٹنگ پریس کی زرا سے غلطی نے آسٹریلیا میں کرنسی کو جعلی بنا دیا۔ آسٹریلوی ڈالر میں چھپائی کے وقت ریسپونسیبیلیٹی میں سے انگریزی حرف آئی غائب ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں گزشتہ برس 2018 کے آخر میں چھاپے گئے 50 آسٹریلوی ڈالر کے کرنسی نوٹ میں ہجے کی سنگین غلطی پکڑی گئی ہے۔ ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے لاکھوں کی تعداد میں چھاپے گئے نئے نوٹوں پر لفظ کی ہجے غلط لکھ ڈالی۔
بینک کی جانب سے اس غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مستقبل میں چھاپے جانے والے نوٹوں میں اس غلطی کی تصیح کر دی جائے گی۔ اس وقت بھی تقریباً 46 لاکھ کرنسی نوٹ اسی غلطی کے ساتھ ملک بھر میں زیر استعمال ہیں۔یہ نوٹ گزشتہ سال کے آخر میں نئے ڈیزائن کے ساتھ چھاپے گئے تھے۔ ڈیزائن میں آسٹریلوی پارلیمنٹ کی پہلی خاتون رکن ایڈتھ کووان کی تصویر شامل کی گئی تھی۔ کووان کے پس منظر میں پارلیمنٹ میں ان کی پہلی تقریر سے اقتباس چھاپا گیا ہے۔ یہ چھپائی متعدد بار اس طرح دوہرائی گئی ہے کہ اس نے بالکل ایک ڈیزائن کی شکل اختیار کر لی ہے۔نیچے دی گئی تصویر کو دیکھ کر آسٹریلیا کے مرکز بینک کے ہاتھوں ہونے والی اس غلطی کا مشاہدہ کریں جس کے تقریباً 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں جاری کیے جا چکے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں چھپائی میں جتنی دفعہ بھی لفظ ریسپونسیبیلیٹی آیا ہے، اس میں سے انگریزی حرف آئی غائب ہے۔ اس غلطی کو سامنے آنے میں چھ ماہ سے زائد کا عرصہ لگ گیا۔ واضح رہے