چوہدری قمر زمان کائرہ کے لئےیہ ناقابل تلافی صدمہ ہے، برداشت کیلئے اللہ تعالیٰ والدین کو صبر و استقامت دے۔چوہدری امانت حسین مہر

بارسلونا(دوست نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب “چوہدری قمر زمان کائرہ” کا صاحبزادہ اسامہ قمر ٹریفک حادثے میں وفات پا گیا ہے، قمر زمان کائرہ کے جواں سالہ بیٹے اسامہ قمر اور اسکے دوست حمزہ بھٹی کی حادثاتی موت پر دونوں خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ رمضان کے مبارک مہینے کے طفیل دونوں نوجوان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دیں۔امین ثمہ آمین ۔اظہار تعزیت کرتے ہوئے بارسلونا میںمقیم معروف بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر نے کہا کہ بیٹے کے انتقال کا دکھ ناقابل برداشت ہے، دکھ کی گھڑی میں کائرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔سوگوار والدین کیلئے یہ ناقابل تلافی صدمہ ہے، برداشت کیلئے اللہ تعالیٰ والدین کو صبر و استقامت دے۔ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور چوہدری قمرزمان کائرہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین