میونسپل الیکشن 26 مئی 2019

میونسپل الیکشن 26 مئی 2019
عمران ملک ادارہ پاک ائی کیر
میونسپل انتخابات کے لئے انتخابی نظام، 19 جون، 1985عام انتخابی نظام کی طرز ، نامیاتی قانون کے تحت منظم کیا جاتا ہے.آرٹیکل 179 کے مطابق ،بلدیاتی انتخابات کے کونسلرز کی تعداد کا فیصلہ علاقائی آبادی کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے ۔اگر 100 کی آبادی والا علاقہ ہے ،تو 3 کونسلرز وہاں سے الیکشن لڑ سکتے ہیں ۔آبادی کے لحاظ سے کونسلرز کی تعداد کچھ اس طرح رکھی گئی ہے ۔
آبادی۔ کونسلرز
100 ۔ 3
250۔ 5
251سے 1000 7
1000سے 2000۔ 9
2000 سے 5000۔ 11
5000سے 10000۔ 13
10000سے20000۔ 17
20000سے 50000۔ 21
50000سے 100000۔ 25

اور اسی طرح ہر لاکھ کی آبادی پر ایک کونسلر کا آضافہ ہوتا جائے گا۔بارسلونا کی آبادی کے لحاظ سے 1979 سے 1995 تک 43 کونسلرز کا انتخاب ہوتا رہا ہے اور 1995 کے بعد آبادی میں کمی کی وجہ سے 41 کونسلرز چنے جاتے رہے ہیں ۔
26 مئی کو صرف کاتالونیا سے 947 میئرز چنے جائیں گے اور کونسلرز کی تعداد ہزاروں میں ہونگی ۔کاتالونیا میں 947 میونسیپل موجود ہیں اور ان کو 42 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔تمام کونسلرز کو ڈائریکٹ ووٹ کاسٹ ہونگے اور جو ووٹنگ نظام ہے ،وہ ہونٹ نظام کے تحت ہوگا ۔ہونٹ کا نظام عام طور یورپ کے تمام ممالک کے جرنل الیکشن میں بھی استعمال ہوتا آیا ہے ۔

ہونٹ (Hon.,t )کا نظام کیا ہے ؟
جس جماعت کو زیادہ ووٹ ملیں گے ،اس کے کونسلرز کی تعداد زیادہ ہوگی ۔اور بعد میں وہ تمام کونسلرز اپنے ووٹوں سے بلدیاتی میئر چنے گے ۔اور اس طرح وہ میئر اپنی ٹیم تشکیل دے گا ۔یاد رہے ،یہ بلدیاتی الیکشن بہت اہم ہوتے ہیں، کیوں کے آپ کے علاقائی فیصلے بلدیاتی نظام کے تحت ہوتے ہیں اور علاقے کی ترقی کا دارومدار کافی حد تک ان انتخابات پر ہوتا ہے ۔یہاں تک کاروباری قوانین اور دوکانوں کے اجازت نامے اور اوقات کار تک بلدیاتی نظام کے تحت آتے ہیں ۔اس مرتبہ ایک ریکارڈ تعداد میں پاکستانی کونسلرز ان بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہیں ہیں ۔اور اس طرح پاکستانیوں کی ہمدردیاں اور دلچسی بھی آپنے عروج پر ہیں ۔