ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ برسلز سمیت دیگر یورپی ممالک میں یورپین پارلیمنٹ کے امیدواروں کی انتخابی مہم

روم(نمائندہ دوست)26 مئی کو ہونے والے یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات کی مہم زور شور سے جاری ہے۔ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ برسلز سمیت دیگر یورپی ممالک میں امیدواروں کی انتخابی مہم چلا رہی ہے۔ گزشتہ روز ایسوسی ایشن پاکستان اٹلی اور ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اٹلی کے زیر اہتمام روم کے مشہور چوک اسکوائر وکتوریو میں ایک جلسہ عام کا اہتمام کا گیا ۔ جس میں اٹلی کی مرکزی حکومتی جماعت فائیوسٹار پارٹی کے سینئر نائب صدر اور یورپین پارلیمنٹ کےممبر کے امیدوار فابیو ماسیمو کستالدو نے خصوصی شرکت کی۔
جلسہ عام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت عبدالرحمن نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بھی انہوں نے ادا کئے۔
فابیو ماسیمو کستالدو جب جلسہ میں پہنچے تو انہیں ایک ریلی کی شکل میں اسٹیج تک پہنچایا گیا۔ اس دوران مقامی یونیورسٹی کے پاکستانی طلبا وطالبات نے پھولوں کے گلدستوں سے پرتپاک استقبال کیا۔
جلسہ سے چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن راجہ آفتاب احمد نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیوٹی ایک امن پسند کمیونٹی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کو ورک پرمٹ، تجدید اور دیگر مسائل کا سامنا ہے میں امید کرتا ہوں کہ آپ کی حکومت ہماری کمیونٹی کے مسائل کو سنے گی۔
پاکستانی طلبا کے وفد کے سربراہ حسین الہیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبا کو بہت سارے مسائل کا سامنا ہے جس میں اسکالر شپ، پاکستانی طلبا کا کوٹہ کم ہے اور ویزہ کی مشکلات درپیش ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستانی طلبا روم میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں ہیں لیکن کوٹہ کی کمی اور ویزہ مشکلات کی وجہ سے محروم رہ جاتے ہیں۔
چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے جلسہ عام میں خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ فابیو ماسیمو کستالدو پاکستان دوست ہے۔ جس نے یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھائی اور مودی کے خلاف جن پچاس ممبران نے دستخط کئے ان میں یہ بھی شامل ہیں۔ انہو ں‌نے جی ایس پی پلس میں بھی پاکستان کی مدد کی ہے۔ چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی خدمت کے لئے ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو یورپی پارلیمنٹ میں ہماری آواز بنیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں ایک دن ان کے لئے محنت کرنی ہے اور کامیاب بنانا ہے۔ کامیابی پر پانچ سال ہماری آواز ایوانوں میں سنائی دے گی۔ انہو ں نے کہا کہ آج کے جلسہ میں پاکستانی ، بنگالی چینی اور دیگر کمینوٹیز کے افراد موجود ہیں میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ ووٹ کے ذریعے تعاون کریں اور کامیاب کرائیں۔
فابیو ماسیمو کستالدو نے اپنے خطاب میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ ہمارے لئے باہر نکلے ہیں میں آپ لوگوں‌کی محبت کو بھول نہیں سکتا ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستانی طالب علموں سے ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی میں آپ لوگوں کے مسائل کو حکومت کے سامنے رکھوں گا اور امید کرتا ہوں کہ آپ کے مسائل کو سنا جائے گا اور حل کرانے کی پوری کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ پیلٹ گنوں کا ستعمال کسی صورت قبول نہیں ہے۔ انہو ں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے انتہائی دباو کے باوجود یورپی ممبران نے کھلا خط لکھا اور پارلیمنٹ میں ہیئرنگ کرائی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ میں کامیابی پر مسئلہ کشمیر پر دوبارہ آواز اٹھاوں گا ۔
جلسہ کے اختتام پر پاکستانی طالب علموں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔
جلسہ میں شرکت کرنے والے سینکڑوں شرکائ کو چوہدری تجمل حسین کھٹانہ اور راجہ آفتاب کی جانب سے پر تکلف افطاری کرائی گئی