پاکستان پیپلزپارٹی اسپین کی اسامہ قمر اور حمزہ بٹ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے مسجد فیضان مدنیہ میں قرآن خوانی اور دعائیہ محفل

بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی اسپین کے قائم مقام صدرچوہدری عمران اختر چھوکر کلاں ،سینئر رہنما چوہدری ساجد گوندل ،چوہدری قمرزمان کائرہ کے قریبی ساتھی مرزا جابر،معروف بزنس مین فرحان اختر مہراور دیگر پارٹی رہنماوں کی جانب سے چوہدری قمرالزمان کائرہ کے جواں سال بیٹے اسامہ قمر اور حمزہ بٹ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے مسجد فیضان مدنیہ میں قرآن خوانی اور دعائیہ محفل کا اہتمام کیا گیا۔
قرآن خوانی کے بعد محفل کا آغاز نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور میاں محمد بخش رح کے کلام سے شروع ہوا۔دعائیہ محفل میں بارسلونا میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد جس میں تمام سیاسی پارٹیوں اور تمام مکتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔اورصدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب “چوہدری قمر زمان کائرہ” کے جواں سال بیٹے کی ناگہانی وفات پر رنجیدہ اور دکھی نظر آئے۔
“چوہدری قمر زمان کائرہ” کے صاحبزادہ اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کی ٹریفک حادثے میں وفات پر ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے اظہار تعزیت کیااور اس غم میں کائرہ فیملی کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔دعائیہ محفل میں شریک ہونے والے افراد نے کہا کہ بیٹے کے انتقال کا دکھ ناقابل برداشت ہے، دکھ کی گھڑی میں وہ دونوں خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ رمضان کے مبارک مہینے کے طفیل دونوں نوجوان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دیں۔امین ثمہ آمین ۔سوگوار والدین کیلئے یہ ناقابل تلافی صدمہ ہے، برداشت کیلئے اللہ تعالیٰ والدین کو صبر و استقامت دے۔ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور چوہدری قمرزمان کائرہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین