ہارورڈ یونیورسٹی نے قرآنی آیت کو انصاف کا بہترین معیار قرار دے دیا

سورة النساءکی آیت نمبر135کو یونیورسٹی لا کالج کی مین بلڈنگ پر لکھ کر قرآن کریم کی عظمت کا اعتراف کر لیا گیا
لاہور (دوست نیوز) بے شک قرآن کریم اللہ کی خوب صورت کتاب اور دنیا بھر کے انسانوں کے لیے منبع روشنی و ہدایت ہے۔مسلمان ہونے کے ناتے ہمارا اس بات پر یقین ہے کہ تمام تر ہدایت کا منبع و سرچشمہ اور ہدایت و راہنمائی کی تمام کنجیاں اسی کتاب الہٰی میںپنہاں ہیں۔ دنیا بھر سے جو کوئی شخص بھی قرآن کو پڑھ کر اس سے اپنے دنیاوی و اخروی معاملات کا حل جانناچاہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی راہنمائی فرماتا ہے۔
قرآن کریم کی فصاحت و بلاغت اور سچائی کا ہی یہ معجزہ ہے کہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی راہنمائی اور سچ کی تلاش کے لیے قرآن کریم پر تحقیق کرتے نظر آتے ہیں۔دنیا بھر میں عظیم ترین یونیورسٹیاں مصر،لندن اور امریکہ کے علاوہ ایک دو اور مغربی ممالک میں پائی جاتی ہیں۔ان عظیم اورتحقیقی اعتبار سے قابل اعتماد یونیورسٹیوں میں سے ایک ہارورڈ یونیورسٹی بھی ہے