بلدیہ سانتاکلوما سے سوشلسٹ پارٹی نے 17 نشستوں کے ساتھ انتخاب جیت لیا

بادالونا(دوست نیوز)اسپین میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں غیر حتمی نتائج کے مطابق کاتالونیا کے شہر سانتاکلوما سے سوشلسٹ پارٹیPSC/CPنے 86۔50% ووٹوں کے ساتھ 17 نشستیں حاصل کر لیں۔ جبکہ سیوتادانس پارٹی نے 14۔14% ووٹوں کے ساتھ 4 نشستیں حاصل کیں۔ اور تیسرے نمبر پر ECP/SCG/ECGاورERC/AM ny نے 3/3 نشستیں حاصل کیں ۔

بلدیہ سانتاکلوما سے دو پاکستانی نژاد اسپانس جن میں سیتادانس پارٹی کی جانب سے اجمل رشید بٹ اور اسکیراریپبلیکانہ کی جانب سے چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ کونسلر کے امیدوار تھے۔ دونوں پارٹیاں مطلوبہ نشستیں حاصل نہیں کرسکیں اور دونوں پاکستانی کامیابی سمیٹنے میں ناکام رہے۔