اسپین کی تاریخ میں پہلا پاکستانی نژاد اسپانش طارق محمود کونسلر منتخب

جرونہ(دوست نیوز)اسپین کی تاریخ میں پہلا پاکستانی نژاد اسپانش طارق محمود جیرونا کے نواحی گاؤں Cellera سےکاتالان جماعت Junts Per Catalunya کی جانب سے کونسلر منتخب ہو گئے ہیں۔ بلدیہ Cellera سے AMCنے 7۔66% ووٹوں کے ساتھ 7 نشستیں حاصل کیں۔ جبکہ JxCATنے 98۔27% ووٹوں کے ساتھ 2 نشستیں حاصل کیں۔
بلدیہ Cellera سے پاکستانی نژاد اسپانش طارق محمود نے JxCAT سیاسی جماعت کی جانب سے کونسلر کے انتخاب میں حصہ لیا اور فہرست میں پہلا نمبر ہے۔ اس جماعت نے 2 نشستیں حاصل کیں اس طرح طارق محمود اور ایک امیدوار نے کامیابی حاصل کی ۔