بلدیہ اوہسپیتالیت سے سوشلسٹ پارٹی نے 14 نشستوں کے ساتھ انتخاب جیت لیا

بادالونا(دوست نیوز)اسپین میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں غیر حتمی نتائج کے مطابق کاتالونیا کے شہراوہسپیتالیت بلدیہ سے سوشلسٹ پارٹیPSC/CPنے 35۔43% ووٹوں کے ساتھ 14 نشستیں حاصل کر لیں۔ جبکہ ERC/AM نے 21۔16% ووٹوں کے ساتھ 5 نشستیں حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سیوتادانس پارٹی نے 08۔11% ووٹوں کے ساتھ 4 نشستیں حاصل کیں۔ اور تیسرے نمبر پررہی۔
اوہسپیتالیت بلدیہ سے پاکستانی نژاد اسپانس محمد عثمان نے اسکیراریپبلیکانہ کی جانب سے کونسلر کے امیدوار تھے۔اور ان کا انتخابی فہرست میں نمبر 15 ہے۔جبکہ پارٹی نے صرف 5 نشستیں حاصل کیں۔ اس طرح یہ نوجوان بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکا ۔