اسپین ، دو بھائیوں کے شاندار کرتب

یوں تو آپ نے کئی حیرت انگیزکرتب دِکھانے والے باصلاحیت لوگ دیکھے ہونگے لیکن ان بھائیوں جیسی مہارت شاید ہی کہیں دیکھی ہو جس نے اپنی مہارت سے دیکھنے والوں کودنگ کر دیا۔جی ہاں اسپین کے رئیلٹی شو میں ایتھوپیاسے تعلق رکھنے والے بھائیوں کی جوڑی نے ایسے شاندار کرتب دکھائے کہ نہ صرف وہاں موجود تماشائی بلکہ ججز بھی داد دینے پر مجبور ہو گئے۔
15سالہ کرتب باز اپنے 27سالہ بھائی کی ٹانگوں پر بیٹھا اور ایسی قلابازیاں کھائیں کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔واضح رہے کہ کیریکو برادرز نامی یہ جوڑی یورپ اور روس میں بھی کئی فیسٹیولز میں اپنی شاندار پرفارمنس پیش کرکے مختلف ایوارڈز حاصل کرچکی ہے۔