سپین کی جانب سیاحوں کے رحجان میں 5.7 فیصد اضافہ

بارسلونا: سپین ایک بار پھر سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ صرف اپریل کے مہینے میں 72 لاکھ غیرملکی سیاحوں نے سپین کا رخ کیا ہے۔ جس کے باعث سپین میں 2019 کے پہلے 4 مہینوں میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔اگر ان سیاحوں کا ملکی معیشت پر پڑنے والے اثر کو دیکھا جائے تو، یہ سیاح 7 ارب 9 کروڑ یوروز سپین میں خرچ چکے ہیں