معروف جرمن فٹبالر اوزل کی سابق مس ترکی سے شادی

معروف انگلش کلب آرسنل کی جان اور جرمن فٹ بال ٹیم کے فٹبالر میسوت اوزل نے اپنی منگیتر اور سابق مس ترکی سے شادی کرلی۔
خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق شادی کی پرقار تقریب ترکی میں ہوئی، جہاں خوبصورت جوڑا شادی کے بندھن میں بندھا۔اس شادی کی دلچسپ بات یہ کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان تقریب میں بطور بیسٹ مین شریک ہوئے۔تیس سالہ جرمن فٹ بالر کی شادی کی تقریب جمعہ کے روز دریا فاسفورس کے کنارے واقع مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ اس موقع پر ترک صدر کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ جنہوں نے نئے جوڑے کو خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ نیک تمناوں کا پیغام دیا۔
اوزل کی آمینی گلسی سے پہلی ملاقات سال 2017 میں ہوئی تھی، جس کے بعد ان کی دوستی خوبصورت رشتے میں ڈھل گئی اور سال 2018 میں دونوں کی منگنی ہوئی۔واضح رہے کہ سال 2018 میں اوزل کی ترک صدر رجیب طیب اردوگان سے ملاقات پر جرمنی میں ان پر شدید تنقید کی گئی تھی، جس کے بعد ان کے محب وطن ہونے پر سوالات اٹھائے گئے تھے، جس کے بعد اوزل نے جرمن ٹیم چھوڑنے کا اعلان کیا۔ گزشتہ روز ملاقات میں اوزل نے ترک صدر کو 7جون کو اپنی شادی میں بھی مدعو کیا۔اوزل اور ان کی منگیتر کے اعزاز میں ترک صدر کی جانب سے مئی میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا