چوہدری محمد صغیر بجاڑ کی جانب سے چوہدری طارق نواز کے اعزاز میں عشائیہ اور عید ملن پارٹی

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پریس کلب سپین کے سابق صدر حق نواز چوہدری کے صاحبزادے طارق نواز چوہدری کی بارسلونا آمد پر ں لیگ آزاد کشمیر سپین یوتھ ونگ کے صدر چوہدری محمد صغیر بجا ڑ نے ان کے اعزاز میں بسمہ ریسٹورنٹ میں ایک شاندار عشائیہ اور عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔
جس میں پاکستان پریس کلب سپین کے سابق صدر حق نواز چوہدری۔ں لیگ آزاد کشمیرسپین یوتھ ونگ کے سیکریٹری جنرل ارشد نواز کاشمیری ۔پیپلز پارٹی سپین کے سینئر رہنما چوہدری طارق جمال گجر۔چوہدری ظفر بجا ڑ و دیگر نے شرکت کی۔تمام شرکاء نے چوہدری طارق نواز کو سپین آمد پر مبارکباد دی۔