سپر فور شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ ترینیتات 7جولائی کو ہوگا،انتظامیہ

بارسلونا(دوست نیوز)سپر فور شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ ترینیتات 7جولائی کو ہوگا،جس میں اسپین کی 4 بہترین والی بال ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو پہلا انعام چوہدری غلام فرید پہلوان ایک ہزار یورو اور دوسرا انعام چوہدری بوبی جنڈ شریف 500 یورو نقد دیں گے۔
گجر والی بال کلب ترینیتات بارسلونا کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ میں ہورتاوالی بال کلب ،بادالوناوالی بال کلب گجر والی بال کلب اور پاک ویلنسیا والی بال کلب حصہ لیں گے۔ شانی گجر،احسان اللہ، قاسم انور مان اور علی حسن وڑائچ اپنے کلبوں کی نمائندگی کریں گے۔