یورپ پہنچنے والے تارکین وطن ،سال رواں کے دوران دو ہزار کے قریب ہلاکتیں

اقوام متحدہ کے مہاجرین کے امدادی ادارے یو این ایچ سی آر اور بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت آئی او ایم کے اعداد و شمار کے مطابق شمالی افریقہ سے اس سال کے دوران اب تک یورپ پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد بھی دو ہزار کے قریب ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ اسی سفر کے دوران گزشتہ قریب ساڑھے پانچ ماہ کے عرصے میں یورپ پہنچنے کے خواہش مند تقریباً 350 تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک بھی ہو گئے۔