یونان، اٹلی اور اسپین ،کھلے سمندروں میں لاکھوں انسانی جانوں کو خطرہ

گزشتہ کئی برسوں کے دوران شمالی افریقی ممالک سے سمندر پار کر کے لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن جنوبی یورپ کے یونان، اٹلی اور اسپین جیسے ممالک میں پہنچ چکے ہیں۔ صرف بحیرہ روم کے وسطی حصے سے انتہائی غیر محفوظ کشتیوں کے ذریعے خطرناک سفر کر کے اٹلی پہنچنے والے پناہ کے متلاشی افراد کی 2014ء سے لے کر اب تک کی تعداد ہی چھ لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ اس دوران 14 ہزار سے زائد تارکین وطن اور پناہ کے متلاشی افرد سمندر میں ڈوب کر ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔