پاکستان پیپلزپارٹی اوورسیز کورڈنیشن کمیٹی کے ممبران کی میٹنگ

اسلام آباد (پ ر)زرداری ہاوس اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی اوورسیز کوارڈینشن کمیٹی کے ممبران کی میٹنگ ہوئی۔جس میں سابق وزیراعظم پاکستان ممبر اوورسیز کوارڈینشن کمیٹی راجہ پرویز اشرف، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممبر اوورسیز کوارڈینشن کمیٹی چوھدری عبدالمجید،سابق سینئیر منسٹر اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی ممبر اوورسیز کوارڈینشن کمیٹی چوہدری محمد یاسین،سابق صدر علماء مشائخ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر ممبر اوورسیز کورڈنیشن کمیٹی حافظ طارق محمود،مئیر آف لالہ موسی سنئیر رہنما پیپلزپارٹی پنجاب ممبر اوورسیزکوارڈینشن ندیم اصغر کائرہ نے شرکت کی اور موجودہ سیاسی صورتحال اور اوورسیز کی تنظیم سازی پر گفتگو کی گئی ۔
اس موقع پر ایم این اے فریال تالپور صاحبہ ،سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان اور سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر چوھدری ریاض اور صدر پیپلزپارٹی یورپ ڈاکٹر چوھدری ارشاد کمبوہ بھی موجود تھے