ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی

بارسلونا(دوست نیوز)ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی کا اہتمام کیا گیا جس مین بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔
پاکستان زندہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے سدر کامران خان ، جنرل سیکرٹری نعمان علی،یاسر ادریس،ہارون ،چوہدری شہباز کھٹانہ،محمد اقبال کھوکھراور دیگر شرکاء نے کہا کہ پاکستان دلوں میں بستا ہے۔ اور اس کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے۔
انہو ں نے مزید کہا کہ وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے اور کوئی بھی شخص اپنے ایمان کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا ۔اور جو لوگ اپنے وطن کے ساتھ وفاداری نہیں کرتے دنیا میں عبرت کا نشان بن جاتے ہیں۔ مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی پاک فوج کے جوانوں کے لہو سے ہے اور جوانوں کا لہو وفاداری کی علامت ہے اور ہم اس وفاداری کے ساتھ ہیں بلکہ ہماری جان بھی ان کے لئے قربان ہے۔
مزید کہا کہ اگر وطن نے کبھی آواز دی تو سب سے پہلے تارکین وطن اپنی جانوں کے نذرانے پیش کریں گے اور اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ نظریہ پاکستان یا سرحدوں کے خلاف غلیظ زبان درازی کی جاتی ہے جس کی ہم سمندر پار پاکستانی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے غداروں کا قلع قمع کیا جائے اور کسی کو جرات نہ ہو کہ وہ وطن عزیز کے خلاف زبان درازی کر سکے۔