پاک کاتالان فیڈریشن 16اگست کو جشن آزادی منائے گی

بارسلونا(دوست نیوز)پاک کاتالان فیڈریشن جشن آزادی کا پروگرام 16 اگست کو پارالل پر تین چمنیوں والے پلاسا میں کرے گی۔گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی پاک کاتالان فیڈریشن رنگا رنگ میوزیکل اور ملی جوش وجذبہ کے ساتھ پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔ جس میں مقامی حکومتی اور پاکستان کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔