اسپین: دہشت گرد تنظیم کے دو اہم سرغنہ گرفتار

اسپین کی خبر رساں ایجنسی نے جینڈر میری کے توسط سے بتایا ہے کہ ویگو نامی شہر میں ایک آپریشن کے دوران آنتون گارسیا اور آسون سی اُون لوسادا کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ سن 2006 سے تنظیم کےلیے کام کر رہے تھے
شمال مغربی اسپین کے نیم خود مختارگالیسیا کے علاقے میں سرگرم عمل دہشت گرد تنظیم گالیسیا مزاحمت کے دو اہم سرغنہ گرفتارکر لیے گئے۔اسپین کی خبر رساں ایجنسی نے جینڈر میری کے توسط سے بتایا ہے کہ ویگو نامی شہر میں ایک آپریشن کے دوران آنتون گارسیا اور آسون سی اُون لوسادا کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ سن 2006 سے تنظیم کےلیے کام کر رہے تھے ۔ دونوں سرغناوں پر سیاسی جماعتوں ، سرکاری اداروں ،بینکوں اور مختلف کمپنیوں کے خلاف تخریب کاری کے 30 واقعات کے جواز میں الزامات لگائے گئے ہیں۔ یہ تنظیم سن 70 کی دہائی سے دہشتگردی میں مصروف ہے