ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کے احکامات جاری کر دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے نکال دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ ہفتوں کے دوران رہائشی اجازت ناموں کے بغیر امریکا میں مقیم افراد کو ملک بدر کرنا شروع کر دیں۔ ٹرمپ کے مطابق انہیں اتنی ہی جلدی سے واپس بھیجا جانا چاہیے، جتنی جلدی سے وہ امریکا میں داخل ہوتے ہیں۔ امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد گیارہ ملین کے لگ بھگ ہے۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق لاطینی امریکی ممالک سے ہے۔