جے ایف 17 تھنڈر نے پیرس ائیر شو میں بھی اپنی دھاک بٹھا دی

پیرس: (دوست نیوز) پاکستان کے جے ایف سیوینٹین تھنڈر طیارے نے پیرس ائیر شو میں بھی اپنی دھاک بٹھا دی۔ ملٹی رول پاکستانی لڑاکا طیارے کے کرتب دیکھ کر شائقین حیران رہ گئے۔پیرس انٹرنیشنل ائیر شو کی افتتاحی تقریب، جے ایف سیوینٹین تھنڈر طیاروں کی گھن گرج، فخر پاکستان کا مسحور کن فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔
جے ایف سیوینٹین تھنڈر طیاروں نے مسل کلائمب، تھنڈر ٹرن، سلو سپیڈ پرفارمنس اور انورٹیڈ فلائٹ کا شاندار مظاہرہ کرکے حاضرین پر سحر طاری کر دیا۔ملٹی رول پاکستانی لڑاکا طیارے کے کرتب دیکھ کر شائقین دم بخود رہ گئے۔ جے ایف سیوینٹین کے ہم عصر فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے نے بھی ائیر شو میں اپنی پرواز کے جوہر دکھائے۔دوسری جانب جدید ہتھیاروں سے لیس زمین پر موجود جے ایف سیوینٹین تھنڈر طیارے بھی مرکز نگاہ رہے۔ خریداروں اور ایوی ایشن کے ماہرین نے طیارے کا معائنہ کیا اور صلاحیتوں کو سراہا۔