وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان 12 جولائی کو بارسلونا پہنچیں گے،13 جولائی کو ریلی کی قیادت کریں گے

بارسلونا(دوست نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان 12 جولائی کو بارسلونا پہنچ رہے ہیں۔ 13 جولائی کو ندائے کشمیر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام شہداء جموں کی یاد میں نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کریں گے۔
ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے صدرراجہ مختار احمد سونی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہتمام شہداء جموں کی یاد میں نکالی جانے والی ریلی میں تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ کہ وہ ریلی میں شریک ہو کر دنیا کو بتائیں کہ کشمیر میں بھارت کس طرح ظلم وبربریت کر رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ریلی 13 جولائی کی سہ پہر پانچ بجے رامبلہ راوال سے شروع ہوگی اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی بلدیہ ہاوس کے سامنے (پالاسا جائیمے( میں اختتام پذیر ہوگی۔
راجہ مختار احمد سونی نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا بارسلونا ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان بارسلونا میں دو دن قیام کریں گے۔