صاحبزادہ میاں جہانگیر برطانیہ اور یورپ کیلئے وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ مقرر،حافظ توصیف کی مبارکباد

لندن (دوست نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے برطانیہ کی معروف شخصیات اور اپنے قریبی دوست صاحبزادہ میاں جہانگیر کو برطانیہ اور یورپ کے لئے کاروبار اور سرمایہ کاری کا نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی عمران خان نے انہیں ایڈوائزر مقرر کیا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا تھا۔ برطانیہ کے مشہور بزنس مین اور عمران خان کے مشیر انیل مسرت‘ نبیل مسرت تحریک انصاف کے رہنماؤں حافظ محمد توصیف،ناصر میر ،اسلم بھٹہ،چوہدری محمد ریاض نے میاں جہانگیر کو ایڈوائزر بننے پر دلی مبارک باد دی اور عمران خان کا شکریہ ادا کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو نمائندگی دے کر انکے دل جیت لئے ہیں