عازمین حج سیاسی ومذہبی نعرے بازی سے پرہیزکریں ورنہ سخت کاروائی ہوگی:سعودی حکومت

سعودی عرب نے عازمین حج پر زور دیا ہے کہ وہ اس موقع پر اپنی توجہ مقدس مقامات کی روحانیت ، شعائر حج کی ادائیگی اورفریضہ حج کی تعلیمات پرعمل پیرا رہیں اورہرقسم کی مذہبی اور سیاسی نعرہ بازی سے خود کو دُور رکھیں
سعودی عرب نے حج بیت اللہ کے لیے آنے والے عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے موقع پر اپنی توجہ مقدس مقامات کی روحانیت ، شعائر حج کی ادائیگی اورفریضہ حج کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے پر مرکوز رکھیں اورہرقسم کی مذہبی اور سیاسی نعرہ بازی سے خود کو دُور رکھیں۔
خبر کے مطابق، گزشتہ روز سعودی کابینہ کے اجلاس کےبعد جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حجاج کرام کا سیاسی، مذہبی اور فرقہ وارانہ نعروں میں‌ملوث ہونا مناسب نہیں اور اگر کسی شخص یا گروپ کی طرف سے حج کے موقع پر سیاسی نعرے بازی اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی