کرکٹ ورلڈ کپ، لارڈز کے گراونڈ پر کرکٹ کا لارڈ کون بنے گا؟

آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کے روز لارڈز میں کھیلا جائے گا، جہاں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔ دونوں ٹیمیں آج تک عالمی ٹائٹل نہیں جیت سکیں۔کیوی ٹیم ٹائٹل جیت کر راس ٹیلرکو الوداعی تحفہ دینے کیلئے تیار ہے، جب کہ مورگن انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر چیمپیین بنوانے کیلئے بے تاب ہیں۔ جیسن رائے، جوز بٹلر، جونی بیراسٹو اور جوفر آرچر انگلش ٹیم کا اہم ہتھیار ہیں۔نیوزی لینڈ کو مارٹن گپٹل، کین ولیمسن، ہنری نکلز اور ٹرنٹ بولٹ پربھروسہ ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لیگ مرحلے میں انگلینڈ نے نیوزی کو باآسانی ایک سو انیس رنز سے شکست دی تھی۔
انگلش ٹیم تین بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیل چکی ہے، مگر تینوں بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ نے صرف ایک بار دو ہزار پندرہ میں میگا ایونٹ کا فائنل کھیلا تھا۔ فائنل کی فاتح ٹیم پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرے گی