چوہدری ساجد گوندل اور چوہدری عمران اختر کی وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات

بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے نائب صدر چوہدری ساجد گوندل اور پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے صدر چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں نے بارسلونا کے دورہ پر آئے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی ۔اس موقع پر چوہدری ساجد گوندل اور چوہدری عمران اخترنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے مسلمان بھائی ،بچے اور مائیں بہنوں کے ساتھ بھارتی فوج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ۔ہم پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر ان کی آواز اٹھاتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج سہ پہر پانچ بجے رمبلہ راوال پر ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’’شہدائے کشمیرریلی‘‘ نکالی جا رہی ہے جسکی قیادت وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کررہے ہیں میں بھر پور شرکت کریں گے۔