سپین: بپھرے بیلوں میں منچلا نوجوان پھنس گیا

بارسلونا: (ویب ڈیسک) سپین کے دارالحکومت بارسلونا میں بپھرے بیلوں میں ایک منچلا نوجوان پھنس گیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سپین میں بیلوں کے آگے بھاگنے کے ایونٹ کے دوران ایک منچلا نوجوان بیلوں کے درمیان پھنس گیا جس پر بیلوں نے اس کی خوب درگت بنائی۔
نوجوان کو بچانے کے لیے دیگر شہریوں کو کودنا پڑ گیا اور اس کی جان بچانے کے لیے خوب تگ و دو کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد بیلوں کو وہاں سے جانے پر مجبور کیا۔مقامی میئر کا کہنا ہے کہ یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ بیلوں کے درمیان پھسنے والا شہری محفوظ رہا، زخمی ہونے والے شہری کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں طبی امداد دی جا رہی ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے