جناح اسکالر شپ اسپین میں پاکستانی طلبا کے لئے بھی ممکن ہے؟

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک )سفارت خانہ پاکستان فرانس نے فرانس میں مقیم ہونہار طلبہ کے لئے جناح اسکالر شپ کا اعلان کیا جس سے پاکستانی طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے بلکہ طلبہ کے مالی مسائل کو بھی کم کیا جارہا ہے۔ اسپین میں بھی ایک لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں اور ان کی بچے اسکول وکالج اور یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ابھی گزشتہ دنوں ایک پاکستانی طالبہ کو اعلیٰ تعلیمی اسناد حاصل کرنے پر قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کی جانب سے حوصلہ افزائی کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ سفارت خانہ پاکستان میڈرڈ اور قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کو بھی فرانس میں پاکستان کے سفارت خانہ کی پیروی کرتے ہوئے اسپین میں مقیم ہونہار پاکستانی طالب علموں کو جناح اسکالر شپ دینے کی شروعات کرنی چاہیئے تاکہ پاکستانی کمیونٹی سے زیادہ سے زیادہ طالب علم اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔ اور ملک وقوم کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ اسپانش معاشرے میں پاکستان کی بہترین سفارت کاری کرسکیں۔
واضح رہے کہ سفارت خانہ پاکستان فرانس نے گزشتہ سال کی طرح فرانس میں مقیم ہونہار طلبہ وطالبات کے لئے جناح اسکالر شپ کا اجراء کیا ہے وہ طلبا وطالبات جنہوں نے
Baccalaureat general or Baccalaureat technolgique میں بہترین کارکردگی دکھائی اور اعلیٰ نمبر حاصل کئے وہ جناح اسکالر شپ 2019 کے حصول کے لئے قونصل خانہ پیرس سے فارم حاصل کر سکتے ہیں۔