رضوان کاظمی ،عرفان کاظمی کے والد محمد زاہد محمود چشتی کاظمی مرحوم کے بلند درجات کےلئے مہناج القرآن بادالونا میں محفل پاک اجتماعی دعائے مغفرت

بارسلونا(دوست نیوز)رضوان کاظمی یورپ نیوز. عرفان کاظمی کے والد محمد زاہد محمود چشتی کاظمی جو کہ گزشتہ ہفتے پاکستان وفات پا گئے ، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعائیہ محفل مہناج القرآن انٹرنیشنل بادالونا سپین میں ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے معززین سیاسی سماجی بزنس مین شخصیات نے شرکت کی۔
ایصال ثواب کی محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری عبدالرحمن چوہدری نے حاصل کی آقا دو جہاں سرور کائنات کی بارگاہ میں ثنا خواں مصطفی علی رضا. قدیر احمد خان نے اپنے مخصوص انداز میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
امیر تحریک منہاج القرآن علامہ عبدالرشید شریفی نے والدین کے ایصال ثواب کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا اور مرحوم کے درجات بلند کے لیے دعائے فرمائیں آخر میں لنگر خوانی کا وسیع انتظام بھی کیا گیا