.‎قونصل جنرل عمران علی کی موسس اسکوادرا کے چیف کے ساتھ تفصیلی ملاقات

‎قونصل جنرل عمران علی کیMossos d’Esquadra کے چیف کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی . اِس ملاقات میں نہایت اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی . جن میں سب سے اہم یہ ہیں ;
‎1 . قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے گذشتہ دنوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کئے جانے والے آپْریشَن پر بات چِیت کی . پولیس چیف نے اِس بات کی یقین دہانی کارروائی کے یہ آپْریشَن قطعی توڑ پر پاکستانی کمیونٹی کے خلاف نہیں تھا . اِس نوعیت کے مختلف آپْریشَن مسلسل ہوتے ہیں جن میں اکثریت دوسری قومیتوں سے تعلق رکھنے والوں کی ہوتی ہے .
‎2 . قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے رامبلاس پہ سامان بیچنے والے پاکستانی افراد کے بارے میں بھی بات کی اور پولیس کی جانب سے امتیازی سلوک برتنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا . جس پر پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ایسے پولیس ایکشنس لوکل پولیس کی جانب سے ہوتے ہیں جس میں کسی ایک قومیات کو نشانہ نہیں بنایا جاتا اور بلا امتیاز جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہوتا ہے . اِس کے علاوہ پولیس چیف نے برادرانہ تعلقات کی بنا پر آگاہ کیا کے آئندہ دنوں میں ایسے افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی ہونے جا رہی جس کے بَعْد اِس طرح کی سرگرمیاں بارسلونا میں نا ممکن ہو جائیں گی اور انکا مشورہ یہ تھا اِس طرح کے افراد جلد کوئی اور ذریعہ معاش ڈھونڈ لیں .
‎3 . قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے پاکستانی ٹیکسی سیکٹر کے تحفظات سے بی آگاہ کیا جس میں ان کے ساتھ ہونے والے پرتشدد واقعات پر خاص زور دیا . چند واقعات سے پولیس چیف پہلے ہی آگاہ تھے . انہوں نے اِس بات کی یقین دہانی کروائی کہ اسکی منصفانہ تحقیقات جاری ہے اور جلد قونصل جنرل صاحب کو ان سے مکمل آگاہ کریں گے. قونصل جنرل عمران علی چوہدری کی طرف سے اِس بات کی اعتماد دلایا گیا کے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان آپکی مکمل معاونت کو تیار ہے .
‎4 . اِس ملاقات میں کاتالونیا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں تک قونصلر رسائی کے حوالے سے درپییش مشکلات پر قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے پولیس چیف سے شکوہ کیا اور اِس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کے کوئی بھی پاکستانی شہری جب بھی گرفتار ہو تو فوری قونصلیٹ جنرل آف پاکستان ، بارسلونا کو مطلاع کیا جائے .
‎5 . اِس کے علاوہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی جس میں پولیس چیف کا کہنا تھا کے پاکستانی کمیونٹی محنت کشوں اور ایماندار لوگوں پر مشتمل ہے اور زیادہ تر افراد کامیاب کاروبار سے منسلک ہیں اور اپنے شہری فرائض باخوبی اور احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں اور اسپینش قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستانی کمیونیٹی کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں . اِس سلسلے میں انہوں نے کہا کے پاکستانی کمیونیٹی معاشرتی میل ملاپ میں کچھ پیچھے ہے لیکن یہ وقت کے ساتھ ٹھیک ہو سکتا ہے . جس پر قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کے پاکستانی کمیونٹی بھی اسپینش قوانین کی پاسداری کرتی ہے اور اِس صوبہ کاتالونیا اور بالخصوص بارسلونا کواپنا شہر مانتی ہے اور اِس کی حفاظت اور قوانین پر اسی طرح سے عمل پیرا ہوتے ہیں جس طرح پاکستانی کے کسی شہر کے قاوانین پر عمل کرتے ہوں .