ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کی جانب سے یاد گاری شیلد پیش کی گئی

بارسلونا(دوست نیوز)ویلفیئر اتاشی عمرعباس میلہ کی قونصلیٹ آف پاکستان بارسلونا میں تین سالہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کی جانب سے الوداعی پارٹی دی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات نےشرکت کی،اس موقع پر صدر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کامران خان ، سیکرٹری جنرل نعمان علی چوہدری، یاسر ادریس ،محمد سلیمان گوندل، چوہدری عدنان عدیل دھوتھڑاور ظفر منڈ نے یاد گاری شیلڈ پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔