پیر سید مرتضیٰ امین شاہ نقشبندی مجددی 29جولائی کو بارسلونا پہنچیں گے، میلاد کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے

بارسلونا(دوست نیوز)مشائخ آلومہار جانشین خطیب الاسلام ،خطیب العصر ،پروردہ آغوش ولایت ،فخر السادات ،شیخ طریقت ،ابوالامام خواجہ صاحبزادہ پیر سید مرتضیٰ امین شاہ نقشبندی مجددی زیب سجادآستانہ عالیہ آلومہارشریف سیالکوٹ ڈسکہ 29 جولائی کو بارسلونا پہنچ رہے ہیں، اس بات کا اعلان ان کے عقیدت مند معروف بزنس مین مہر فرحان اختر، مہر عمران اختر نے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ 29 جولائی کو بارسلونا ائیر پورٹ پر شایان شان استقبال کیا جائے گا۔ جبکہ 30 جولائی کو مسجد فیضان مدینہ پلاسا رئیل والی میں میلاد کانفرسں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں خصوصی خطاب جانشین خطیب الاسلام ،خطیب العصر ،پروردہ آغوش ولایت ،فخر السادات ،شیخ طریقت ،ابوالامام خواجہ صاحبزادہ پیر سید مرتضیٰ امین شاہ نقشبندی مجددی دامت برکاتہم کا ہوگا۔ تمام مسلمانوں کو بابرکت محفل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے کہ وہ شرکت فرما کر اپنے قلوب کو دین اسلام کی روشنی سے منور فرمائیں