پیر سید انتصارالحسن شاہ اورصاحبزادہ پیر سید اسرارُالحسن شاہ صاحب بارسلوناپہنچ گئے،چوہدری یاسر ریحانیہ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ اور دیگر نے پرتپاک استقبال کیا

بارسلونا(دوست نیوز)پیر سید انتصارالحسن شاہ اورصاحبزادہ پیر سید اسرارُالحسن شاہ صاحب بارسلوناپہنچ گئے،چوہدری یاسر ریحانیہ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ ،غلام سرور اور دیگردوست احباب نے پھولوں کے گلدستے پیش کر کے پرتپاک استقبال کیا۔
پیر سید انتصارالحسن شاہ اورصاحبزادہ پیر سید اسرارُالحسن شاہ صاحب کی بارسلونا آمد پر معروف بزنس مین بینی دورم چوہدری اجمل فرمان نےخوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔
یاد رہے آج 21جولائی کو بارسلونا میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰﷺ ہونے جا رہی ہے۔جس سے صاحبزادہ پیر سید اسرارُالحسن شاہ خصوصی خطاب فرمائیں گے۔