جرمنی، فرانس، برطانیہ اور اسپین: ہم اسرائیل کی پُر زور مذمت کرتے ہیں

جرمنی، فرانس، برطانیہ اور اسپین نے اسرائیل کی طرف سے، مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں، فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کئے جانے کی پُر عزم شکل میں مذمت
جرمنی، فرانس، برطانیہ اور اسپین نے اسرائیل کے، مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں، فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی پُر عزم شکل میں مذمت کی ہے۔اطلاع کے مطابق چاروں ممالک نے اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کئے جانے کی پُر زور مذمت پر مبنی ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔
اسپین کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں جرمنی، فرانس، اسپین اور برطانیہ نے کہا ہے کہ ہم مشرقی بیت المقدس کے محلّے وادی الحمص میں واقع فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کئے جانے کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم، اسرائیلی انتظامیہ کی مذکورہ کاروائی پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور ہمیں اس پر تشویش کا سامنا ہے۔ مستثنیٰ حالات کے علاوہ مقبوضہ علاقوں میں عمارتوں کا مسمار کیا جانا بین الاقوامی انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کے منافی ہے۔ یہ اطلاق فلسطینی عوام کو غیر ضروری شکل میں تکلیف دے رہا ہے اور امن مرحلے کو نقصان پہنچا رہا ہے۔اس دوران روس نے بھی اسرائیل سے، مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں، فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے۔