یورپی ممالک نے 2017 میں کتنےغیرملکیوں کو شہریت دی،اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے

یورپی ممالک نے8 لاکھ 25 ہزار 447 افراد کو اپنی شہریت دی جس میں 18 فیصد کے ساتھ اٹلی پہلے،15 فیصد کے ساتھ برطانیہ دوسرے اور 14 فیصد کے ساتھ جرمنی اور فرانس تیسرے نمبر پر رہے
یورپی یونین ممالک نے سن 2017 میں 29 ہزار 807 ترکوں کو اپنی شہریت دی ہے ۔ان ممالک میں جرمنی سر فہرست رہا جہاں یہ تعداد 50٫2 فیصد رہی ۔ یورپی ادارہ برائے شماریات کے مطابق ، یورپی ممالک نے سال 2017 کے دوران 8 لاکھ 25 ہزار 447 افراد کو اپنی شہریت دی جس میں 18 فیصد کے ساتھ اٹلی پہلے،15 فیصد کے ساتھ برطانیہ دوسرے اور 14 فیصد کے ساتھ جرمنی اور فرانس تیسرے نمبر پر رہے جبکہ سویڈن اور اسپین میں یہ تعداد 8 فیصد رہی ۔اعداد و شمار کے مطابق 2017 میں 29 ہزار 807 ترکوں کو یورپی ممالک کی شہریت ملی جن کا 50٫2 فیصد جرمن ،17٫9 فیصد فرانسیسی ،10 فیصد ولندیزی ،5٫3 فیصد برطانوی اور 16٫6 فیصد دیگر ممالک کے شہری بنے۔