میرے دروازے اوورسیززپاکستانیوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں،آر پی او طارق عباس قریشی

گوجرانولہ پولیس پہلے سے زیادہ منظم ہے ۔ جوائنٹ سکیڑئری عبدالروف بھلی
نیویارک(نمائندہ دوست) اووسیززپاکستانی گلوبل فاءونڈیشن کے جوائنٹ سیکٹرئری عبدالروف بھلی کی دورہ پاکستان آمد پر ان کے آبائی شہر گوجرانولہ پولیس کے آر پی او طارق عباس قریشی کے دفتر میں ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر آر پی او طارق عباس قریشی نے اوورسیززپاکستانی گلوبل فاءونڈیشن کے جوائنٹ سیکٹرئری عبدالروف بھلی اور ان کے ہمراہ گوجرانولہ ڈویژن کے امن و مسائل کمیٹی کے رکن چوہدری محمد نذیر کو خوش آمدید کہا ۔ دوران ملاقات گوجرانولہ شہر کی امن و امان صورتحال کے علاوہ اوورسیززپاکستانیوں کے حقوق کے حصول کے لیے خصوصاََ بات چیت کی گئی ۔
اس موقع پر جوائنٹ سیکٹرئری عبدالروف بھلی نے کہا کہ اوورسیززپاکستانیوں کو درپیش مسائل جس میں اُن کی جائیدادوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ مافیا ں کا اندھا راج ہے ۔ اس لیے پاکستان میں اوورسیززپاکستانیوں کا اعتماد غیر تسلی بخش ہیں ، وہ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ۔ گوجرانولہ ڈویژن کے آر پی او طارق عباس قریشی نے اوورسیززپاکستانی گلوبل فاءونڈیشن کے جوائنٹ سیکٹرئری عبدالروف بھلی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانولہ سے تعلق رکھنے والے تمام اوورسیززپاکستاینوں کے تحفظات کو دور کیا جارہا ہیں اور ہم اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ تمام اوورسیززپاکستانیوں کی حفاظت اور ان کی جائیدادوں کو محفوظ رکھنا ہماری اوولین ترجیح ہے ۔
بعد ازاں ، اوورسیززپاکستانی گلوبل فاءونڈیشن کے جوائنٹ سیکٹرئری عبدالروف بھلی نے آر پی او طارق عباس قریشی کا دیرانہ تعاون کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ملاقات تسلی بخش اور اطمینان کن رہی