پاکستانی نژاد طاہر رفیع بارسلونا میونسپل کارپوریشن کے کونسلر منتخب

پیس فار پیس کے صدر علی رشید بٹ ایشیائی کمیونٹی کے درمیان رابطہ کمیٹی کے سربراہ مقرر
بارسلونا:(دوست مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین کی دوسری بڑی جماعت سیودادانوس سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد ہسپانوی شہری طاہر رفیع میونسپل کارپوریشن بارسلونا کے کونسلر منتخب ہوگئے ہیں یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ دوسرے پاکستانی ہیں۔ پیس فار پیس کے صدر علی رشید بٹ کو کاتالونیا میونسپل کارپوریشن کی ایشیائی کمیونٹی کے درمیان رابطہ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا۔