پاکستان سپورٹس کلب بریشیاکے زیر اہتمام 16واں سالانہ جشن آزادی سپورٹس میلہ،چوہدری تجمل کھٹانہ بڑے قافلہ کے ساتھ شریک

بریشیا(دوست نیوز)چوہدری تجمل کھٹانہ،چوہدری مظہر چاند،سید سجاد بخاری ایک بڑے قافلہ کے ساتھ جو کم وبیش 600 افراد پر مشتمل تھا جسے اٹلی کی تاریخ کا سب سے بڑا قافلہ قرار دیا جارہا ہے ،
قافلہ دس کلو میٹر تک کار ریلی کی صورت میں سڑک پر رہا ایک جگہ پر تمام قافلہ کو روک کر مشروبات اور بریانی سے توضع کرائی گئی۔
اس موقع پر چوہدری تجمل حسین کھٹانہ، چوہدری مظہرچاند،سید سجاد بخاری،فخر امام نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کے پرچم کو بلند کرنا ہے۔ آج کا میلہ جشن آزادی کے نام سے منایا جارہا ہے جس میں پاکستان کی کھیلوں کو پیش کیا جائے گا۔ تاکہ ہماری نسل اپنے ثقافتی رنگوں کو اپنا سکے۔
میدان میں پہنچنے پرپاکستان سپورٹس کلب بریشیا کی انتظامیہ صدر آصف کامران گوندل،سرپرست اعلی حیات ماجرہ ،بانی ریاض ماجرہ،جنرل سیکرٹری ملک گلزار،نائب صدر اورنگزیب بھٹی،وائس چیئرمین ساجد عمران کدھر،ممبران صفدر میکن،محسن وڑائچ ،راجہ قادرداد،رفاقت حسین بھٹی ،امان اللہ وڑائچ معاون خصوصی اجمل خان گوٹریالہ،تجمل حسین کھٹانہ،تنویر احمد چیمہ، زونل کونسلر فہیم خالد،میاں آفتاب احمدکے علاوہ دیگر مہمانوں میں مرزا علی رضا،چوہدری شانی گجر،چوہدری ظفر گوندل۔عادل یوسف۔چوہدری یوسف گوندل۔رضوان احمد،خالد چیمہ وارثی،چوہدری محمد افضل تارڑ،چوہدری ساجد گجر عادوال،چوہدری زیب بھٹی،چوہدری رفاقت بھٹی،ملک رضا وحید اور دیگر نےکی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی مالا اور گلدستوں سے بھر پور استقبال کیا گیا۔