یونان،دبئی سے ڈی پورٹ 5 افراد کو جرمانے

سپیشل سنٹرل عدالت کے ڈیوٹی جج نے یونان سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے 4 ملزموں عامر، رضوان، ذیشان خالد اور صابر شاہ کو 25،25 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں
لاہور( دوست نیوز)سپیشل سنٹرل عدالت کے ڈیوٹی جج نے یونان سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے 4 ملزموں عامر، رضوان، ذیشان خالد اور صابر شاہ کو 25،25 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں ۔عدالت نے جعلی کاغذات پر اٹلی جانے والے ملزم اسماعیل کو 60 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنا دی ۔ملزم اٹلی جاتے ہوئے دبئی میں پکڑا گیا تھا جہاں اسے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔