سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی11اگست بروز اتور ہوگی

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا جس کے بعد 2اگست بروز جمعہ کو یکم ذوالحج سن 1440ہجری ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وسطی علاقے کاتمیرر صدگاہ سے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی، سعودی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتوں سے حکومت کو آگاہ کریں۔عرب میڈیا کے مطابق جمعہ 2 اگست یکم ذوالحج ہوگا، حج کا رکنِ اعظم یعنی وقوفِ عرفہ ہفتہ 10 اگست (9ذوالحج)کو ادا کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب میں اتوار 11اگست کو عید الاضحی کا پہلا روز ہوگا۔سعودی عرب کے علاوہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی عیدالاضحی اتوار 11 اگست کو ہوگی۔پاکستان میں عیدالاضحی کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل جمعہ کو ہوگا۔