بیرونی ممالک سے میڈیکل ڈگری ہولڈرز کی پاکستان میں رجسٹریشن کیلئے امتحان

ا سلام آباد(پ۔ر) نیشنل یونیورسٹی برائے میڈیکل سائنسز نے 28جولائی2019کو لگا تار تیسرے سال کامیابی سے پاکستان کے ان ڈاکٹرز،جنہوں نے بیرونی ممالک سے میڈیکل کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ پاکستان میں پریکٹس کرنا چاہتے ہیں، کے لئے دوسرے مرحلے کے امتحان کا انعقاد کیا۔ یہ امتحان بیک وقت آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی اوربخارا رائل مار کی اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ امیدواروں کی کل تعداد1227تھی جن میں سے1224 میڈیکل جبکہ3 امیدوار ڈینٹل گریجویٹ تھے ۔ آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں601امیدوار جبکہ بقیہ 626 امیدوار بخارا رائل مار کی اسلام آباد میں اس امتحان میں شریک ہوئے جس میں397ا نتظامی سٹاف نے اپنی خدمات انجام دیں۔ وائس چانسلرسید محمد عمران مجید ،پرنسپل آرمی میڈیکل کالج میجر جنرل سلیم احمد خان اور دیگر سینئر افسران نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔