وزیراعظم کی ہدایت پر بزرگوں اورمعذور افراد کیلئے وزارت مواصلات کے خصوصی اقدامات

وزارت مواصلات کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر معذور افراد اور بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق وزارت مواصلات نے آئی جی موٹروے اور این ایچ اے حکام کو ہنگامی مراسلہ جاری کردیا جس میں مطابق موٹرویز پرقائم ریسٹ ایریاز پر معذور افراد اور بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت مواصلات نے ہائی ویز اور موٹرویز پر تمام ریسٹ ایریاز اور واش رومز میں ریمپ بنانا لازمی قرار دے دیا۔بزرگ مسافروں کے لیے قائم مخصوص مقامات پر وہیل چئیرز کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے گی جس کا انتظام بیت المال کے تعاون سے کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ میں بھی معذور افراد اور بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی نشستوں کا انتظام یقینی بنایا جائے گا