پندرہ اگست۔نہتے کشمیریوں پر بھارتی قابض فوج کےمظالم،انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف یوم سیاہ

بریشیا(پ ر)پندرہ اگست کو عوام دوست گروپ تحریک انصاف اٹلی اور ای یو پاک فیڈریشن اٹلی مقبوضہ کشمیر کی روز بروز بگڑتی صورتحال کے پیش نظر نہتے کشمیریوں پر بھارتی قابض فوج کی طرف سے مظالم انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر ایک پروگرام/سیمینار کا انقعاد کرے گا جس میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور پاک فوج اور شہدا کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا .اٹلی میں انسانی حقوق پر کام کرنے والی تنظیموں اٹالین میڈیا اور پاکستانی تنظیموں کو دعوت دی جائے گی .بزرگ کشمیری لیڈر سید علی گیلانی کی کال پر اپنے حصے کی آواز بلند کرنے کی کوشش کی جائے گی .اس سلسلے میں کوئی شخص کوئی تجویز جگہ پروگرام کے بارے میں کوئی بھی مشورہ دینا چائے صدر عوام دوست گروپ چودھری تجمل حسین کھٹانہ .سید فخر امام یا میاں آفتاب سے رابطہ کر سکتا ہے یہ کمنٹ میں اپنا نمبر لکھ دے فوری رابطہ کیا جائے گا