ٹیکسی سیکٹر کے گروپ ’’ فاسٹ گروپ‘‘ کی پانچ سالہ یوم تاسیس کی تقریب،بڑی تعداد میں سیکٹر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی شرکت

بارسلونا(دوست نیوز)اگست کی آمدکے ساتھ ہی آزادی کی نعمت کی خوشیوں کی بہار آجاتی ہے۔بارسلونا میں پاکستانیوں کے ٹیکسی سیکٹر کے گروپ ’’ فاسٹ گروپ‘‘ نے گزشتہ دنوں ایک تقریب سجائی جس میں سید ندیم حیدر نقوی اور قدیر خان نے جشن آزادی پاکستان کا کیک کاٹا ۔ اور اسپین میں اس کے ساتھ ہی آزادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا۔ معروف گلوکار قدیر اے خان نے ملی نغمہ گا کر تقریب کو گرما دیا تمام شرکائ ملی نغمہ کے ہمنوا ہو گئے اور ہال نغمہ سے گونج اٹھا۔ تقریب کی نظامت شمشیر اکرم سپرا نے کی ۔
شمشیر اکرم سپرا نے تقریب کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ آج ہم تمام دوست ’’فاسٹ گروپ‘‘ کے ممبران اور سول سوسائٹی سے اکٹھے ہوئے ہیں۔ ٹیکسی سیکٹر بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کا بڑا گروپ’’ فاسٹ گروپ‘‘ کی آج پانچ سالہ یوم تاسیس ہے۔ ان پانچ سالوں میں فاسٹ گروپ نے ناصرف ٹیکسی سیکتڑ سے وابستہ افراد کی رہنما ئی کی ہے بلکہ بارسلونا میں دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ٹیکسی سیکٹر میں پاکستانی اعلیٰ اخلاق اور محنتی کے طور پر ایک پہچان رکھتے ہیں۔ انہو ں‌ نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم برابری کی سطح پر تمام پاکستانیوں کے ساتھ تعاون اوررہنمائی کرتے رہیں گے۔قمر عباس شیخ ،ملک ثوبان اعوان ،مبشر حسین گکھڑ،ارسلان بن ساجد،چوہدری اختر وڑائچ،عثمان فاروق نے نئے لائسنس خریدے ، شادی کی خوشی اور نئے کاروبارپر نے تقریب سجائی ہے ۔آپ تمام دوست احباب ان کی خوشیوں‌کو دوبالا کرنے کے لئے حاضر ہوئے ہیں۔۔
تقریب کے اختتام پر شمشیر اکرم سپرا ،قمر عباس شیخ ،ملک ثوبان اعوان ،مبشر حسین گکھڑ،ارسلان بن ساجد،چوہدری اختر وڑائچ،عثمان فاروق نے تمام مہمانوں کو پرتکلف ظہرانہ دیا۔اور دی گئی پر تکلف دعوت پر ان سب بھائیوں کا بہت بہت شکریہ۔ اللّٰہ تعالیٰ ان بھائیوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ اور ان بھائیوں نےہم سب دوستوں کو اپنی جن خوشیوں میں شریک کیا ھے اللّٰہ تعالیٰ ان کی ان خوشیوں کو دوبالا کرے۔ آمین یارب العالمین