ہالینڈ میں برقع پر پابندی کا متنازع قانون نافذ ہو گیا

ایمسٹر ڈیم (دوست نیوز )ہالینڈ میں طویل سیاسی اور سماجی بحث کے بعد برقع پر پابندی کا نیا قانون بالآخر نافذ ہو گیا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق آئندہ سے جو بھی خاتون یا لڑکی نقاب یا برقع پہن کر اسکول، ہسپتال یا کسی سرکاری دفتر میں جائے گی یا بسوں اور ٹرینوں وغیرہ میں سفر کرے گی، اسے کم از کم بھی ڈیڑھ سو یورو جرمانہ کیا جا سکے گا۔ یہ قانون عوامی مقامات پر برقع یا نقاب پہننے کی ممانعت کرتا ہے۔ ملکی وزارت داخلہ نے تمام بلدیاتی اداروں اور متعلقہ محکموں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اس قانون پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ اس متنازع قانون کے نفاذ کی خاص طور پر ہالینڈ کے مسلمان شہری شدید مخالفت کر رہے تھے۔