ماہر بین الاقوامی امور صاحبزادہ محمد سلیمان خان نے چیف جسٹس ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان سے ملاقات

لاہور(نمائندہ دوست)ماہر بین الاقوامی امور صاحبزادہ محمد سلیمان خان نے چیف جسٹس ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے اوورسیز کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے جج کی زیر نگرانی اوورسیز پاکستانی کمپلینٹ سیل کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے ،جس کے تحت پنجاب کے تمام اضلاع میں ایڈ یشنل سیشن جج ون اور تحصیل کی سطح پر سینئر سول جج مقرر کردیئے گئے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ مقررہ وقت میں کیا جائے گا،بیرون ملک رہنے والوں کو اب پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
ملاقات کے دوران صاحبزادہ محمد سلیمان خان نے چیف جسٹس ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان سے روحانی بیماریوں کے موضوع پر بھی بات چیت کی
صاحبزادہ محمد سلیمان خان نے اپنے والد محترم مولانا محمد یعقوب خان کی تصنیف قصیدہ بردہ شریف کا اردو ترجمہ پیش کیا۔
جبکہ ڈاکٹر قمر فاروق کی کتاب “من کہی” بطور تحفہ پیش کی۔ملاقات کے دوران ہومیو پیتھک ڈاکٹر ، حکیم محمد شعیب خان بھی موجود تھےآخر میں چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے دعا بھی کی