چوہدری اکبر علی کمبوہ کے نئے ریسٹورنٹ کا افتتاح میاں طارق جاوید، چوہدری امتیاز لوراں اور چوہدری نوید وڑائچ نے فیتہ کاٹ کر کیا

بارسلونا(دوست نیوز)معروف بزنس مین چوہدری اکبر علی کمبوہ کے نئے ریسٹورنٹ ’’نرالافیملی ہال ریسٹورنٹ ‘‘کا افتتاح سینئر رہنما پی ٹی آئی یورپ میاں طارق جاوید،پاکستان مسلم لیگ ق اسپین کے چیئرمین معروف سماجی شخصیت چوہدری امتیاز لوراں اور معروف سماجی شخصیت چوہدری نوید وڑائچ نے فیتہ کاٹ کر کیا۔
ریسٹورنٹ کی خیر وبرکت کی دعا محمد نواز جرال نے کی۔ افتتاحی تقریب کے بعد تمام مہمانوں کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں نے چوہدری اکبر علی کمبوہ کو نئے ریسٹورنٹ کی دلی مبارک باد پیش کی۔